انگلینڈ فٹ بال ٹیم کے کھلاڑی ورلڈ کپ کے لئے خود کوگرمی کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار کر رہے ہیں،جورڈن ہینڈرسن

بدھ 3 جون 2026 09:21

فلوریڈا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2026ء) انگلینڈ کے تجربہ کار مڈفیلڈر جورڈن ہینڈرسن نے ساتھی کھلاڑیوں پر زور دیا ہے کہ وہ فلوریڈا کی شدید گرمی اور مرطوب موسم کا سامنا کرنے کے لئے خود کو تیار کریں تاکہ آئندہ ہفتے سے شروع ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے تپتے ہوئے موسم سے ہم آہنگ ہو سکیں۔ بی بی سی کے مطابق انگلش سکواڈ کی اکثریت مینیجر تھامس ٹوخل کی ہدایت پر امریکہ پہنچ چکی ہے جہاں ویسٹ پام بیچ میں پہلے ٹریننگ سیشن کے دوران درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق فیفا ورلڈ کپ کے تقریباً 4 تہائی یعنی 25 فیصد میچز 26 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ درجہ حرارت میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔ برینٹ فورڈ کے مڈفیلڈر جورڈن ہینڈرسن، جو اپنے 7 ویں بڑے انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں شرکت کی تیاری کر رہے ہیں، کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے کا مقصد گرمی برداشت کرنے کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز 17 جون کو ڈیلاس میں کروشیا کے خلاف میچ سے کرے گی، جس کے بعد وہ 23 جون کو میساچوسٹس میں گھانا اور 27 جون کو نیو جرسی میں پاناما کے مد مقابل آئے گی۔ نوجوان مڈفیلڈر کوبی مینو کا کہنا ہے کہ کھلاڑی اس حبس اور گرمی کے عادی ہونے کے لئے سخت محنت کر رہے ہیں تاکہ پہلے میچ تک وہ مکمل تیار ہوں۔