Live Updates

تنخواہوں و پنشن میں 15 فیصد اضافہ قبول نہیں ،پے سکیل ریوائز اور تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ کیا جائے۔ خالد سنگھیڑہ، یاسین وڑائچ

لیوانکیشمنٹ، پنشن وگریجویٹی گریجویٹی مکمل بحال اور 30 ڈسپییرٹی الائونس دیا جائے،آئوٹ سورسنگ بند کی جائے،رانا لیاقت، پروفیسر فائزہ رعنا

اتوار 7 جون 2026 17:25

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2026ء) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس(آگیگا)پنجاب میں شامل تنظیموں کا اجلاس چیئرمین خالد جاوید سنگھیڑہ کی زیر صدارت لاہور میں منعقد ہوا اجلاس میں یاسین وڑائچ، پروفیسر فائزہ رعنا، رانا لیاقت، پروفیسر جنید احمد خان، کاشف شہزاد ، محبوب عالم، مختار گجر، میاں جہانگیر، فیاض گیلانی، محمد ہارون، زاہد رفیق، عبدالغفار گجر، ریاست علی، بلال گجر، مرزا طارق، ملک سجاد ودیگر نے شرکت کی اجلاس میں وفاقی بجٹ میں تنخواہوں و پنشن میں متوقع 15 فیصد اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کم از کم 50 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا گیا کیونکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی ناقابل برداشت اضافہ ہو چکا ہے پہلے ہی پنجاب کے ملازمین کو 30 ڈسپییرٹی الائونس نہیں دیا گیا جوکہ پنجاب کے ملازمین کا حق ہے یکم جولائی 2025 سے ادا کیا جائے اور لیو انکیشمنٹ،پنشن وگریجویٹی میں کی گئیں ظالمانہ کٹوتیوں کو واپس لیا جائے جس کی وجہ سے صوبہ پنجاب کے ملازمین انتہائی معاشی بدحالی کا شکار ہیں صوبہ بھر تعلیم اداروں، ہسپتالوں ودیگر اداروں کی آئوٹ سورسنگ بند کی جائے اساتذہ و ملازمین تین سالوں سے اپنے جائز حقوق کے لیے سراپا احتجاج ہیں اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے تو آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب صوبائی بجٹ سے ایک دن قبل پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دے گا۔

Live بجٹ 27-2026ء سے متعلق تازہ ترین معلومات