ایچ ڈی پی کی لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کی مذمت؛ ملزم کی فوری ہلاکت سے محرکات پر پردہ ڈالنے کا الزام

۵ صوبے بھر میں حکومت کی رٹ ختم ہو چکی، ڈاکٹر ماہ نور ناصر اور عبدالرزاق خلجی کا سرکاری خرچ پر علاج کیا جائے

اتوار 7 جون 2026 20:30

ایچ ڈی پی کی لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کی مذمت؛ ملزم کی فوری ہلاکت ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2026ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں سول ہسپتال کے ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب پھینکنے کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے بھر میں حکومت کی رٹ ختم ہوگئی ہے جعلی حکومت اور مسلط اسمبلی ممبران میں اتنی بھی اخلاقی جرات نہیں کہ وہ کوئی عوامی جمگھٹا اکھٹی کرکے انکے مسائل کے بارے میں گفتگو کریں۰ کوئٹہ شہر پر تمام اسمبلی ممبران دیگر اضلاع سے لاکر انھیں کوئٹہ کے نمایندے بنانے کی کوشش ہوتی رہی ہے مگر کوئٹہ والے انھیں کسی صورت اپنا نمایندہ تسلیم کرنے کو تیار نہیں۰ بیان میں کہا گیا کہ سول ہسپتال کا واقعہ ہو یا صوبے کے دیگر اضلاع میں بدامنی کے واقعات ان سب کا تعلق جعلی حکومت کی نااہلی سے بنتا ہے ایک خاتون ڈاکٹر جو اپنی زمہ داریوں کی ادائیگی میں مصروف تھی اسے دوران ڈیوٹی تیزاب گردی کا نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ واقعہ کے مرتکب شخص کو فوری طور پر ہلاک کرکے واقعہ کے محرکات پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے جو انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت عمل ہی۰ بیان میں کہا گیا کہ واقعہ کے اصل حقائق عوام کے سامنے لانے اور ڈاکٹروں کے تحفظ کیلئے اقدامات کئے جائیں۰ بیان میں تیزاب گردی کے دوران اعلی انسانی و فریضے کی ادائیگی انجام دینے پر پیرا میڈیک اسٹاف کے رکن عبدالرازق خلجی کے بہادری پر انھیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے محکمہ صحت سے ڈاکٹر ماہ نور اور عبدالرازق خلجی کے مکمل صحت یابی تک علاج معالجے کا مطالبہ کیا گیا