بجٹ، قانون سازی اور آئینی ترامیم میں اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، طلال چوہدری
حکومت اور اس کے اتحادی مکمل طور پر متحد ہیں اور آئندہ بجٹ بھرپور انداز میں منظور کیا جائے گا،میڈیا سے گفتگو
اتوار 7 جون 2026 11:05
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کے اپنے اپنے تحفظات اور ترجیحات ہو سکتی ہیں جو جمہوری عمل کا حصہ ہیں لیکن حکومت تمام شراکت داروں کو اعتماد میں لے کر آگے بڑھے گی۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی بجٹ، آئینی ترمیم یا اہم قانون سازی ہو، حکومت کی کوشش ہوگی کہ تمام اتحادی جماعتیں اور دیگر سیاسی قوتیں اس عمل میں شامل رہیں اور قومی مفاد کے معاملات پر وسیع تر اتفاق رائے پیدا کیا جائے۔ جڑانوالہ کو ضلع بنانے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اپنے ابتدائی دو سالہ دور میں جڑانوالہ کو غیرمعمولی ترقیاتی فنڈز فراہم کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پورے پنجاب میں شاید ہی کسی شہر کو جڑانوالہ کے برابر ترقیاتی گرانٹس ملی ہوں جن کے ذریعے شہر کی بنیادی ڈھانچے، سڑکوں اور دیگر شہری سہولتوں کی بہتری پر خصوصی توجہ دی گئی۔ طلال چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں محمد نواز شریف کی جانب سے جڑانوالہ کے عوام سے کیے گئے وعدے مرحلہ وار پورے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت سارے ترقیاتی اقدامات پر پیش رفت جاری ہے جبکہ سیوریج اور شہری سہولتوں کے منصوبے بھی تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جڑانوالہ کی مزید ترقی اور انتظامی ضروریات سے متعلق وعدے بھی پورے کیے جائیں گے تاکہ علاقے کے عوام کو جدید اور بہتر شہری سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔مزید قومی خبریں
-
ایچ ڈی پی کی لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کی مذمت؛ ملزم کی فوری ہلاکت سے محرکات پر پردہ ڈالنے کا الزام
-
گلگت بلتستان میں پولنگ اسٹیشنوں کو دور منتقل کرکے ہماراووٹ بینک متاثرکیاگیا،قمر زمان کائرہ
-
پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر میں سیاسی مسائل کے حل کیلئے ڈائیلاگ اور مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے پر اتفاق
-
ملک کو انتشار میں مبتلا کرنے والے عناصر ملک دشمن ہیں،حافظ طاہر محمود اشرفی
-
جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر قطر جانے کی کوشش ناکام، مسافر کو جناح ایئرپورٹ پر آف لوڈکردیا گیا
-
پاکستان میں بچت کی شرح 30 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے کا انکشاف
-
پاکستان قابل اعتماد ثالث ہے، ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان کے کردارکو سراہتے ہیں، چین
-
مہاجر نشستوں کے معاملے پر حکومتی مؤقف درست اور احتجاجی سیاست غلط ہے، آزاد کشمیر سپریم کورٹ کا فیصلہ
-
بجٹ، قانون سازی اور آئینی ترامیم میں اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، طلال چوہدری
-
مالی سال 26 کے پہلے 10 ماہ میں پاکستانی فری لانسرز کی برآمدی آمدن 95 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی
-
محکمہ موسمیات کے پیشگی الرٹس سے گلگت بلتستان میں سیکڑوں جانیں بچ گئیں
-
کراچی،بی آر ٹی یلو لائن میں 6 ارب کی مبینہ کرپشن کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.