مہاجر نشستوں کے معاملے پر حکومتی مؤقف درست اور احتجاجی سیاست غلط ہے، آزاد کشمیر سپریم کورٹ کا فیصلہ
اتوار 7 جون 2026 14:38
(جاری ہے)
آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ آزاد کشمیر میں فیصلہ کن قوت سڑکوں پر احتجاج نہیں بلکہ آئین کی بالادستی ہے۔سپریم کورٹ نے حکومت کے اس فیصلے کی توثیق کی کہ باقی ماندہ آئینی معاملات منتخب اسمبلی کے سپرد کیے جائیں۔
عدالت نے واضح کیا ہے کہ آئینی ترمیم عوامی مینڈیٹ، پارلیمانی بحث اور آئینی طریقۂ کار سے ہی ممکن ہے۔آرٹیکل 22(4) کے تحت انتخابات کا بروقت انعقاد لازمی ہے، احتجاج یا سیاسی تنازعہ اس میں رکاوٹ نہیں بن سکتا۔آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ نے آرٹیکل 22(3) اور 22(4) کی تشریح کرتے ہوئے اسمبلی کے اختیارات اور مدت کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے انعقاد اور امن و امان کے تحفظ کی آئینی ذمہ داری ریاست پر عائد ہوتی ہے، پرامن احتجاج آئینی حق ہے لیکن سڑکوں کی بندش، دھونس اور معمولاتِ زندگی میں خلل آئینی تحفظ حاصل نہیں کرتے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ کسی فرد کے حقوق کا استعمال دوسرے شہریوں کے حقوق سلب کرنے کا جواز نہیں بن سکتا، انتظامیہ عوامی امن، آئینی نظم اور قانون کی حکمرانی برقرار رکھنے کی پابند ہے۔ماہرین کے مطابق عدالتی رائے نے انتخابات اور ریاستی اداروں میں مداخلت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی بنیاد کو مزید مضبوط کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ نے واضح کر دیا ہے کہ آئینی تبدیلی کا راستہ اسمبلی اور ووٹ ہے، دباؤ اور محاذ آرائی نہیں، باقی ماندہ دو مطالبات پر حکومت کا مؤقف درست ثابت ہوا، آئینی مسائل کا حل صرف آئینی طریقۂ کار سے ہی ممکن ہے۔ ماہرین نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ کی رائے نے آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور ریاست کے امن و استحکام کے تحفظ کے مؤقف کو تقویت دی ہے۔مزید قومی خبریں
-
ایچ ڈی پی کی لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کی مذمت؛ ملزم کی فوری ہلاکت سے محرکات پر پردہ ڈالنے کا الزام
-
گلگت بلتستان میں پولنگ اسٹیشنوں کو دور منتقل کرکے ہماراووٹ بینک متاثرکیاگیا،قمر زمان کائرہ
-
پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر میں سیاسی مسائل کے حل کیلئے ڈائیلاگ اور مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے پر اتفاق
-
ملک کو انتشار میں مبتلا کرنے والے عناصر ملک دشمن ہیں،حافظ طاہر محمود اشرفی
-
کراچی میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، شہری سراپا احتجاج، ہیٹ ویو نے مشکلات بڑھا دیں
-
جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر قطر جانے کی کوشش ناکام، مسافر کو جناح ایئرپورٹ پر آف لوڈکردیا گیا
-
ایک لاکھ 19 ہزار 210 سرکاری حجاج نے 139 ارب 16 کروڑ روپے خرچ کیے
-
پاکستان میں بچت کی شرح 30 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے کا انکشاف
-
پاکستان قابل اعتماد ثالث ہے، ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان کے کردارکو سراہتے ہیں، چین
-
مہاجر نشستوں کے معاملے پر حکومتی مؤقف درست اور احتجاجی سیاست غلط ہے، آزاد کشمیر سپریم کورٹ کا فیصلہ
-
بجٹ، قانون سازی اور آئینی ترامیم میں اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، طلال چوہدری
-
مالی سال 26 کے پہلے 10 ماہ میں پاکستانی فری لانسرز کی برآمدی آمدن 95 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.