مظفرگڑھ ،مسلح ڈکیتی کی واردات،نامعلوم مسلح ڈاکو موٹرسائیکل چھین کر لے گئے،پولیس ذرائع

منگل 9 جون 2026 19:12

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2026ء) کوٹ سلطان میں مسلح ڈکیتی کی واردات ہوئی، علی الصبح 4 بج کر 28 منٹ پر منجوٹھ برادری کی گلی میں مسلح ڈاکو ہنڈا موٹرسائیکل لے اُڑے،پولیس زرائع کے مطابق اعظم منجوٹھ کے گھر کے گیٹ کے سامنے اسلحہ کے زور پر شہری سے ہونڈا موٹرسائیکل چھین لی گئی،دو نامعلوم مسلح ڈاکو واردات کے بعد موٹرسائیکل سمیت فرار ہو گئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی کارروائی شروع کر دی،ایس ایچ او تھانہ کوٹ سلطان زاہد لغاری کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔\378

متعلقہ عنوان :