تربیلا میں پانی کی سطح 1450.03 ،منگلا میں1172.10 فٹ

جناح بیراج سے اخراج ایک لاکھ 86 ہزار 200 کیوسک رہا

جمعرات 11 جون 2026 12:18

تربیلا میں پانی کی سطح 1450.03 ،منگلا میں1172.10 فٹ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2026ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی ۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد ایک لاکھ 19 ہزار 600 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 40 ہزار کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد 45 ہزار کیوسک اور اخراج 45 ہزار کیوسک، خیرآباد پل آمد ایک لاکھ 97 ہزار 300 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 97 ہزار 300 کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد 34 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 32 ہزار کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد 29 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد آایک لاکھ 93 ہزار700 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 86 ہزار 200 کیوسک، چشمہ آمد ایک لاکھ 91 ہزار600 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 80 ہزار کیوسک، تونسہ آمد ایک لاکھ 45 ہزار 100 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 19 ہزار700 کیوسک،گدو آمد 90 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 69 ہزار کیوسک، سکھر آمد 53 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 21 ہزار کیوسک، کوٹری آمد 12 ہزار 400 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، تریموں آمد 21 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 5 ہزار 500 کیوسک، پنجند آمد 13 ہزار 600 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

آبی ذخائر میں تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1450.03 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.012ملین ایکڑفٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1172.10 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.680 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 645.50 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.157 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا، جناح اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24 گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔