Live Updates

ہیلتھ کیئر نیشنل سکیورٹی ایشو ہے، ہم ہر بیماری میں نمبر ون بننے جارہے ہیں،مصطفی کمال

جمعرات 11 جون 2026 16:05

ہیلتھ کیئر نیشنل سکیورٹی ایشو ہے، ہم ہر بیماری میں نمبر ون بننے جارہے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2026ء) وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے ہیلتھ کیئر کو نیشنل سکیورٹی ایشو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ہر بیماری میں ہم نمبر ون بننے جارہے ہیں۔جینوم پروفائل سے متعلق پریس کانفرنس کرتیہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان کو نئی ٹیکنالوجی اور جدید رپورٹس کو ترجیح دینا ہوگی، ہیلتھ کیئر نیشنل سکیورٹی ایشو ہے، ہم ہر بیماری میں ہم نمبر ون بننے جا رہے ہیں، ملک میں کوئی وبا نہیں پھوٹی ہوئی لیکن اسپتالوں میں وبائی مرض کی صورتحال ہے، ہمارا نظام بیماری کا نظام ہے، اسپتال بھرے پڑے ہیں۔

مصطفی کمال نے کہا کہ سالانہ ان بیماریوں پر 200 سے 300 ارب روپے خرچ ہوتے ہیں، لاکھوں روپے دے کر باہر سے ٹیسٹ کرواتے ہیں، ہم نیوکلئیر پاور ہیں ہمارے پاس لیبز ہونی چاہئیں، بجٹ میں کٹوٹی پر کٹوتی ہو رہی ہے مگر ہم ہار نہیں مانیں گے۔

(جاری ہے)

وزیر صحت نے کہا کہ ہمیں ہیلتھ کیئر کی جانب جانا ہے، شادی سے قبل اسکریننگ کی جانب جانا ہوگا جس کے لیے اسکریننگ سینٹرز بنا رہے ہیں، شادی سے پہلے تھیلیسیما کے ٹیسٹ کو لازمی قرار دینے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک 2030 تک دنیا کی چوتھی بڑی آبادی بننے جا رہا ہے، معاشی بحران اور وسائل کی کمی کے باعث برین ڈرین ایک بڑا مسئلہ بنتا جا رہا ہے، کوئی بھی ملک برین ڈرین برداشت نہیں کرسکتا۔

Live بجٹ 27-2026ء سے متعلق تازہ ترین معلومات