کراچی،سٹریٹ کرائمزمیں ملوث 2 ملزمان گرفتار

جمعرات 11 جون 2026 12:13

کراچی،سٹریٹ کرائمزمیں ملوث 2 ملزمان گرفتار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2026ء) کراچی پولیس نے ایوب گوٹھ کے قریب کارروائی کے دوران سٹریٹ کرائمزمیں ملوث 2مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز، نقدی اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق گرفتارملزمان کی شناخت فیروز اور عصمت اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :