Live Updates

بجٹ اجلاس کے دوران کورم کی نشاندہی کرکے کارروائی میں خلل ڈالنے والے رکن کی جماعت کے بحث کے لئے مختص وقت میں کٹوتی ہو گی،سپیکرقومی اسمبلی

جمعرات 11 جون 2026 12:40

بجٹ اجلاس کے دوران   کورم کی نشاندہی کرکے کارروائی میں خلل ڈالنے والے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2026ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ بجٹ اجلاس کے دوران جس جماعت کا رکن کورم کی نشاندہی کرکے کارروائی میں خلل ڈالے گا اس کےبحث کے لئے اس کے مختص وقت میں کٹوتی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں کورم کی نشاندہی کرنے پر سپیکر نے کہا کہ ماضی میں یہ طریقہ کار رہا ہے کہ جب بجٹ پر بحث یا کسی اور کارروائی کے دوران کسی جماعت کا رکن کورم کی نشاندہی کرے گا تو اس جماعت کے مختص شدہ وقت میں سے کٹوتی ہوگی۔

Live بجٹ 27-2026ء سے متعلق تازہ ترین معلومات