Live Updates

بجٹ اجلاس ،کورم کی نشاندہی کرکے کارروائی میں خلل ڈالنے والے رکن کی جماعت کے بحث کے لئے مختص وقت میں کٹوتی ہو گی، اسپیکر

جمعرات 11 جون 2026 13:15

بجٹ اجلاس ،کورم کی نشاندہی کرکے کارروائی میں خلل ڈالنے والے رکن کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2026ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ بجٹ اجلاس کے دوران جس جماعت کا رکن کورم کی نشاندہی کرکے کارروائی میں خلل ڈالے گا اس کے بحث کے لئے اس کے مختص وقت میں کٹوتی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں کورم کی نشاندہی کرنے پر سپیکر نے کہا کہ ماضی میں یہ طریقہ کار رہا ہے کہ جب بجٹ پر بحث یا کسی اور کارروائی کے دوران کسی جماعت کا رکن کورم کی نشاندہی کرے گا تو اس جماعت کے مختص شدہ وقت میں سے کٹوتی ہوگی۔

Live بجٹ 27-2026ء سے متعلق تازہ ترین معلومات