فیصل آباد،شہراور گگردونواح میں ڈکیتی چوری اور راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

جمعرات 11 جون 2026 22:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2026ء) شہراور گگردونواح میں ڈکیتی چوری اور راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری پاکستان کا تیسرا بڑا شہرفیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کے نرغے میں آ گیا' آج پھر مزید 44 وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات' نقدی' قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین لئے جبکہ متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑی' پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

تفصیل کے مطابق ٹھنڈی کھوئی روڈ پر محمد صابر سے جھپٹا مار کر قیمتی فون چھین لیا' زرعی یونیورسٹی کے قریب عبدا? اکرم سے جھپٹا مار کر آئی فون چھین لیا' بیرون کچہری بازار میں ناصر گل کا فون چھین لیا' جمیل ٹائون میں شکیل احمد کے گھر سے نقدی اور قیمتی سامان چوری' محلہ عثمان غنی کے محمد محبوب کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات' نقدی چوری' صدر بازار غلام محمد آباد کے عمیر کی دکان سے سامان چوری' صادق آباد کے قربان کے گھر سے قیمتی سامان چوری' صدیق آباد کے بلال سے 80ہزار' فون چھین لیی' عبدا? پور چوک میں معاذ سے موٹرسائیکل' نقدی' فون چھین لیا' باوا چک کے قریب رائیڈر توفیق سے 48ہزار نقدی اور پارسل چھین لئے گئی' ملت ٹائون کے قریب رائیڈر علی حیدر سے 22ہزار اور پارسل چھین لیی' سرگودھا روڈ پر اکمل عمیر کی دکان سے ایک لاکھ کے سگریٹ چوری' 158 رب کے قریب طیب سے 45سو روپے اور فون چھین لیا' 188 رب کے مبشر سے نقدی' فون چھین لیا گیا' 133 رب کے نوید نے بتایا کہ ٹیلی نار ٹاور سے بیٹریاں چوری' 244 رب کے عمر خیام کے نجی سکول سے ایل سی ڈی اور سامان چوری' روشن والا ٹائی ٹینک ہوٹل کے باہر نثار علی سے پونے دو لاکھ چھین لیی' احمد آباد کے شکیل احمد سے 15ہزار' فون' صدر کے علاقہ احمد آباد کے قریب محمد سمیع سے 40ہزار' فون چھین لیا' 263 رب کے عظیم رامے کی دکان سے ڈیڑھ لاکھ کا سامان چوری' 267 رب کے اویس کی دکان سے بھاری مالیت کے سپئرپارٹس چوری' مسعود آباد کے سجاد خان سے نقدی' فون' علوی پارک جڑانوالہ کے ذیشان کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری' لیاقت ٹائون کے مظہر یٰسین کے گھر کے تالے توڑ کر 3لاکھ کا سامان چوری' رضا ٹائون جڑانوالہ کے قریب منظور حسین سے 15ہزار' فون چھین لیا' 64 گ ب کے قریب اشرف مسیح سے موٹرسائیکل' نقدی' فون چھین لیا' 432 گ ب کی بیلاں بی بی کے گھر سے قیمتی سامان چور لے اُڑی' 39 گ ب ستیانہ کے عامر سے ڈیڑھ لاکھ اور فون چھین لیا' 273 گ ب کی رخسانہ سردار کے نجی سکول کے تالے توڑ کر چور 13پنکھی' پرنٹر اور دیگر سامان لے اُڑی' 396 گ ب کے عمار علی کی دکان سے ڈیڑھ لاکھ تاریں چوری' موضع جسوکے کے خضرحیات کے ڈیرہ سے سولر پلییٹس چوری' 599 گ ب کے علی رضا کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری' رسول پورہ کے فاروق کی ہمشیرہ کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری' 47 گ ب میں سہیل احمد کی 2لاکھ کی انٹرنیٹ کی تار چور لے اُڑے اور دیگر وارداتوں میں بھی ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ستیانہ روڈ پر حافظ حمزہ' فتح پور کے فرحان' 215 رب کے اظہر' ستیانہ روڈ پر اشفاق' نیا بازار جڑانوالہ سے اعتراز شفیق اور دیگر کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑی' پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔