Live Updates

ٹ*بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور اس کی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے :حسن اشرف بھٹی

جمعرات 11 جون 2026 20:45

F لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2026ء) پیپلز پارٹی کینٹ ٹاون کے صدر حسن اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ شدید گرمی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور اس کی قیمتوں میں اضافہ ایک ظلم ہے بجلی کے بلوں میں لگاے گیے ٹیکسز خم کئے جائیں، سرکاری ملازمین کی مفت بجلی ختم کی جائے اور عوام کو فوری ریلیف دیا جائی,انہوں نے کہا ہے کہ عوام نے حکمرانوں کو ووٹ بجلی و پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے لیے نہیں دیئے تھے، بجلی کی قیمت میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپیہ 19 پیسہ کا اضافہ ظلم ہے، لاکھوں کی تنخواہیں،مراعات اور مفت بجلی لینے والے غریب عوام کے خون کا آخری قطرہ تک نچوڑنے پر تلے ہوئے ہیں
Live پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے متعلق تازہ ترین معلومات