Live Updates

جلد بازی پر مبنی غلط فیصلوں سے عالمی توانائی نظام متاثر ہوگا،ایرانی سپیکرپارلیمنٹ

جمعرات 11 جون 2026 22:55

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2026ء) ایرانی سپیکر پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں خبردار کیا ہے کہ غلط حکمت عملی اور جلد بازی پر مبنی فیصلے صورتحال کو مزید خراب کر سکتے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی مہم جوئی سے عالمی توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے، جس کے اثرات پوری دنیا کی منڈیوں پر مرتب ہوں گے۔

(جاری ہے)

باقر قالیباف نے کہاکہ غلط اقدامات کے نتیجے میں عالمی توانائی کی مارکیٹیں بری طرح متاثر ہوں گی اور خطے میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جارحیت کرنے والے ممالک ایک طویل اور پیچیدہ صورتحال میں پھنس سکتے ہیں، جو ایک نہ ختم ہونے والی دلدل بن سکتی ہے۔انہوںنے کہاکہ ایسے حملہ آور برسوں تک اس صورتحال سے نکلنے میں ناکام رہ سکتے ہیں، جبکہ آخر میں دنیا ایک بالکل مختلف ایران دیکھے گی۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات