Live Updates

چھوٹے دکانداروں کیلئے فکس ٹیکس سسٹم متعارف کرانے کی تجویز

چھوٹے دکاندار کو گوشوارے جمع کراتے وقت کم ازکم 25 ہزار روپے جمع کرانا ہوں گے،وزیر خزانہ

جمعہ 12 جون 2026 20:32

چھوٹے دکانداروں کیلئے فکس ٹیکس سسٹم متعارف کرانے کی تجویز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2026ء) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ٹیکس سسٹم متعارف کرانے کی تجویز ہے، اس سسٹم میں وہ دکاندار آسکتے ہیں جن کی سالانی فروخت 20 کروڑ روپے سے کم ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر میں وزیر خزانہ نے کہا چھوٹے دکارندار اپنی سالانہ سیلز کا ایک فیصد ٹیکس ادا کریں گے، اس ٹیکس میں دکاندار اپنا ودہولڈنگ ایڈجسٹ کراسکیں گے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ چھوٹے دکاندار کو گوشوارے جمع کراتے وقت کم ازکم 25 ہزار روپے جمع کرانا ہوں گے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ان کا روٹین میں کوئی آڈٹ نہیں ہوگا، ان پر خریداری پر ودہولڈنگ کی ذمہ داری نہیں ہوگی، پی او ایس مشین رکھنے سے استثنیٰ ہوگا۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ جو دکاندار فکسڈ ٹیکس سسٹم کا انتخاب کرے گا اس کو سبز رنگ کی تختی دی جائے گی، اس تختی کی موجودگی میں ایف بی آر اہلکاروں کو پوچھ گچھ کیلئے دکان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
Live بجٹ 27-2026ء سے متعلق تازہ ترین معلومات