بلوچستان کوامن وحقوق دینے کیلئے وفاق،صوبہ وسیکورٹی اداروں کومخلصانہ کرداراداکرناچاہیے، امیر جماعت اسلامی بلوچستان

پیر 15 جون 2026 22:20

پ*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2026ء) امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کوامن وحقوق دینے کیلئے وفاق،صوبہ وسیکورٹی اداروں کومخلصانہ کرداراداکرناچاہیے خالی خولی بیانات اعلانات اوربے عمل دعووں کے بجائے عملی کام کیاجائے نوجوان طلبا وعلمائے کرام سمیت ہرطبقہ فکرکے لوگوں کوجماعت اسلامی میں شمولیت کی دعوت دیتاہوں۔

ملازمین،ڈاکٹرز،ٹیچرزکے جائزمطالبات تسلیم ،شاہراہوں کومحفوظ تاجروں مسافروں اورٹرانسپورٹرزکوتحفظ فراہم جائے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں صوبائی ذمہ داران ماہانہ تنظیمی جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضی خان کاکڑ،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ونائب امیرعبدالمجیدبادینی، نائب امرا زاہداختربلوچ،بشیراحمدماندائی، ڈاکٹرعطا الرحمان، پروفیسرمولانامحمدایوب منصور،حافظ نورعلی، مولانامحمد عارف دمڑ حافظ مطیع الرحمان مینگل،ڈپٹی جنرل اورسلطان محمد کاکڑ،نورالدین غلزئی،قاری امداداللہ،صابرصالح پانیزئی ارسلطان محمد محنتی،ڈائریٹربنوقابل محمدطیب جدون، عبدالولی خان شاکر،امیرضلع کوئٹہ عبدالنعیم رند، احمدشاہ غازی،اسامہ ہاشمی، روح اللہ سالارودیگرشریک رہے اجلاس میں فیصلوں پر عملدرآمد، سابقہ تنظیمی،ممبرسازی رابطہ عوام مہم کی رپورٹ کیساتھ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے سالانہ پارلیمانی رپورٹ پیش کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تنظیم کوفعال رابطہ عوام ممبرسازی مہم کوبہتری کیلئی21سی23جون صوبائی نائب امرا اضلاع کادورہ کریں گے۔اجلاس میں بلوچستان بھرمیں شاہراہوں پرٹرکوں کوجلانے،مذاہمت کاروں کوپہاڑوں پرجانے مجبورکرنے اورسیاسی جمہوری مذاہمت کاراستہ روکھنے کی مذمت کی گئی اجلاس میں لورالائی میں بہترین کامیاب بنوقابل پروگرام ژوب میں تاریخی جلسہ عام کے انعقادپراظہارتشکرکرتے ہوئے ذمہ داران نے کہاکہ بلوچستان کے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی وتعلیم اورروزگارکی فراہمی کے سلسلے میں جماعت اسلامی والخدمت کی جدوجہد جاری رہے گی۔

وفاق ،اسلام آباد کے طاقتورطبقات وحکومتی سطح پر بلوچستان کے سلگتے مسائل کے حل،حقوق کی فراہمی، لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے مخلصانہ عملی کام ہوناچاہیے۔بلوچستان کے نوجوانوں کوتعلیم وہنراورامن کی ضرورت ہے عوام بدحال پریشان ہیں۔بلوچستان کے عوام کوان کے حال پرچھوڑنا،مسائل مشکلات روزگارتعلیم غربت بے روزگاری کی عدم فراہمی، شاہراہوں وشہروں کی بدامنی نے ہرطبقہ کوپریشان کیاہے۔حکومت سنجیدگی سے سلگتے اجتماعی عوامی مسائل کے حل پرتوجہ دیں۔