بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی کیخلاف اپیل (کل) سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

بدھ 17 جون 2026 21:54

بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی کیخلاف اپیل (کل) سپریم کورٹ میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2026ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف سے ملاقاتوں پر پابندی کے معاملے میں توہینِ عدالت کی اپیل پر سماعت سمیت بانی پی ٹی آئی کی بہن عظمی خان کی متفرق درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی،جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں بنچ (آج) جمعرات کو کیس کی سماعت کرے گا۔سلمان اکرم راجہ نے ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ہائی کورٹ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے ایس او پیز طے کیے جانے کے باوجود ان پر عمل درآمد نہیں کروایا گیا جس پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔عیدالاضحی سے قبل سلمان اکرم راجہ نے کیسز فکس ہونے کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات بھی کی تھی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کیس فکسیشن پالیسی کے تحت سماعت کے لیے مقرر کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کیس جلد فکس کرنے کی استدعا کی گئی تو توہینِ عدالت کے 69 مقدمات زیرِالتوا تھے۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں سے متعلق توہینِ عدالت کی درخواست کا نمبر 61 پر تھا۔ذرائع نے بتایا کہ توہینِ عدالت کے 60 مقدمات فکس ہونے کے بعد پالیسی کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا کیس سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔