اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ : کامرس ریگولر اور کامرس پرائیویٹ گروپس کا اکاؤنٹنگ پرچہ دوم ملتوی

منگل 23 جون 2026 17:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2026ء) اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے کنٹرولنگ اتھارٹی کی ہدایت پر محرم الحرام کے احترام میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2026 کے تحت بروز ہفتہ 27جون 2026 کو منعقد ہونے والا کامرس ریگولر اور کامرس پرائیویٹ گروپس کا اکاؤنٹنگ پرچہ دوم ملتوی کردیا ہے۔ ملتوی شدہ پرچہ اب بروز ہفتہ 11جولائی 2026 کو انہی امتحانی مراکز پر پہلے سے مقررہ وقت اور شیڈول کے مطابق لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں بورڈ کی جانب سے تمام متعلقہ کالجوں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور آرٹس ریگولر کے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2026 کے بروز بدھ 24جون اور بروز ہفتہ 27جون 2026 کو ہونے والے عملی امتحانات (پریکٹیکل)بھی ملتوی کردیئے جائیں۔ نظرثانی شیڈول کے مطابق 24جون کو ملتوی ہونے والے پریکٹیکل 11جولائی کو جبکہ 27جون کو ملتوی ہونے والے پریکٹیکل 13جولائی 2026 کو منعقد ہوں گے۔ بورڈ نے طلبہ و طالبات کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئے شیڈول کے مطابق امتحانات میں شرکت یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :