اسلامیہ یونیورسٹی کی کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2027 میں اپنی پوزیشن برقرار

منگل 23 جون 2026 18:08

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2026ء) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے ایک بار پھر کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2027 میں کامیابی کے ساتھ اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ کو بین الاقوامی سطح پر اعلیٰ تعلیم میں انتہائی درست اور میرٹ پر مبنی تشخیصی نظام کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

2027 کی درجہ بندی میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے کئی اہم شعبوں میں بہتری ریکارڈ کی جن میں فیکلٹی کے حوالہ جات 9.1 سے بڑھ کر 10.5 بین الاقوامی ریسرچ نیٹ ورک 55.8 سے 66.7 پائیداری کا سکور 36.2 سے 52.5 ہو گیا اور روزگار کے نتائج جاری اثرات کے معیار کو 13 سے بہتر کر رہے ہیں۔

وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے ادارے کی مسلسل کارکردگی پر کہا ہے کہ باوقار پہچان تعلیمی کارکردگی کے عزم کا ثبوت ہے۔ کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسد اللہ مدنی نے کہا کہ یہ سنگ میل تمام شعبہ جات میں وائس چانسلر کی رہنمائی میں ٹیم ورک کا براہ راست نتیجہ ہے۔

متعلقہ عنوان :