علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی یونیورسٹی کی تمام درسی کتب آن لائن دستیاب ہیں، ریجنل ڈائریکٹرسیالکوٹ

منگل 23 جون 2026 20:28

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2026ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی یونیورسٹی کی تمام درسی کتب آن لائن دستیاب ہیں، جنہیں طلبہ کسی بھی وقت ڈاؤن لوڈ کرکے اپنی سہولت کے مطابق مطالعہ کر سکتے ہیں ، طلبہ جدید تعلیمی سہولیات سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی تعلیمی تیاری کے لیے یونیورسٹی کی سافٹ بکس (Soft Books) کا استعمال یقینی بنائیں۔

سافٹ بکس کے ذریعے طلبہ کتابوں کا انتظار کے بغیر فوری طور پر اپنی اسائنمنٹس امتحانات کی تیاری شروع کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سیالکوٹ کے ریجنل ڈائریکٹر چوہدری حسن صفتیں چیمہ نے طلباء کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی طرف سے ای بکس ، سافٹ بکس کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے کیا اور کہایہ سہولت ہر وقت اور ہر جگہ معیاری تعلیمی مواد تک رسائی فراہم کرتی ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری حسن صفتیں چیمہ نے بتایا کہ اگر کسی طالب علم کو سافٹ بکس ڈاؤن لوڈ کرنے یا ان کے مؤثر استعمال میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا ہو تو وہ واٹس ایپ نمبر 03046007154 پر رابطہ کر سکتا ہے، جہاں طلبہ کو سافٹ بکس کے حصول اور مطالعہ کے طریقہ کار کے حوالے سے مکمل رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے طلبہ کو یاد دلایا کہ موجودہ سمسٹر کی اسائنمنٹس جمع کروانے کی آخری تاریخ 20 اگست ہے جبکہ امتحانات ستمبر میں متوقع ہیں، لہٰذا کامیابی کے حصول کے لیے بروقت تیاری ناگزیر ہے۔

ریجنل ڈائریکٹر نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی جدید تعلیمی ذرائع کو فروغ دے کر طلبہ کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور کامیابی انہی طلبہ کا مقدر بنتی ہے جو بروقت منصوبہ بندی اور مستقل مزاجی کے ساتھ اپنی تعلیمی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :