۹ضلع ہرنائی میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مذہبی مقامات کی دیکھ بھال کے لیے ضلعی انتظامیہ سرگرم ہو گئی
بدھ 24 جون 2026 19:55
(جاری ہے)
اس اہم دورے کے موقع پر ہندو کمیونٹی ضلع ہرنائی کے سربراہ مکھی بابو لعل، دیوان چند اور رمیش کمار بھی موجود تھے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے شمشان گھاٹ کے تعمیراتی کام کے ایک ایک حصے کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی اسکیموں میں شفافیت اور اعلی معیار حکومت کی اولین ترجیح ہے۔اس موقع پر موجود ہندو برادری کے وفد نے ضلعی انتظامیہ کی اس کاوش کو سراہا۔ ہندو رہنماوں مکھی بابو لعل، دیوان چند اور رمیش کمار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہرنائی میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی اور حقوق حاصل ہیں۔ انہوں نے اقلیتی برادری کے حقوق کی بھرپور پاسداری کرنے، تحفظ فراہم کرنے اور اس اہم نوعیت کے منصوبے کی منظوری پر ریاستِ پاکستان اور صوبائی حکومت کے حکامِ بالا ڈپٹی کمشنر ہرنائی اور ضلعی انتظامیہ ٹویلتھ کور (12 Corps) اور کرنل ایف سی 81 ونگ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک فوج اور انتظامیہ نے ہمیشہ ہر مشکل گھڑی میں ہندو برادری کا ساتھ دیا ہے۔دورے کے اختتام پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد سلیم ترین نے ہندو برادری کو یقین دلایا کہ ان کے تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ آئینِ پاکستان کے تحت تمام اقلیتی برادریاں ملک کا برابر کا حصہ ہیں اور آئندہ مستقبل میں بھی اقلیتوں کے حقوق، جان و مال کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہرنائی میں بین المذاہب ہم آہنگی اور امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔مزید اہم خبریں
-
امریکہ کو مطلوب ایرانی نژاد ترک ہیکر گرفتار کر لیا گیا
-
جنوبی کوریا لاکھوں ’ڈرون جنگجوؤں‘ کو تربیت دے گا
-
وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ
-
وفادار ججوں کی تعیناتی ممکن بنانے والے قانونی سقم دور کرنے کا مطالبہ
-
گزشتہ سال جبری نقل مکانی ریکارڈ سطح پر رہی، آئی او ایم رپورٹ
-
گرنڈبرگ: یمنی صحافی کے قتل کی کڑی مذمت، قابل بھروسہ تحقیقات کا مطالبہ
-
غزہ: ایندھن اور طبی سازوسامان کی کمیابی امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ
-
قطر میں مقیم پاکستانی کا بینک اکاونٹ خالی کرنے کا معاملہ، ایف بی آر نے وضاحت جاری کر دی
-
علامہ ناصر مدنی نے مومنہ اقبال سے معافی مانگ لی
-
امریکا اور ایران کا پاسدران انقلاب کے ساتھ براہ راست رابطے کا چینل قائم کرنے پر اتفاق
-
ایرانی پاسدران انقلاب کا آبنائے ہرمز کیلئے نئے راستے کا اعلان
-
آبنائے ہرمز سے جہازوں کے گزرنے پر ٹول ٹیکس یا کوئی فیس قبول نہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.