ہرنائی میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مذہبی مقامات کی دیکھ بھال کے لیے ضلعی انتظامیہ سرگرم
بدھ 24 جون 2026 22:01
(جاری ہے)
اس اہم دورے کے موقع پر ہندو کمیونٹی ضلع ہرنائی کے سربراہ مکھی بابو لعل، دیوان چند اور رمیش کمار بھی موجود تھے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے شمشان گھاٹ کے تعمیراتی کام کے ایک ایک حصے کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی اسکیموں میں شفافیت اور اعلیٰ معیار حکومت کی اولین ترجیح ہے۔اس موقع پر موجود ہندو برادری کے وفد نے ضلعی انتظامیہ کی اس کاوش کو سراہا۔ ہندو رہنماؤں مکھی بابو لعل، دیوان چند اور رمیش کمار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہرنائی میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی اور حقوق حاصل ہیں۔ انہوں نے اقلیتی برادری کے حقوق کی بھرپور پاسداری کرنے، تحفظ فراہم کرنے اور اس اہم نوعیت کے منصوبے کی منظوری پر ریاستِ پاکستان اور صوبائی حکومت کے حکامِ بالا ڈپٹی کمشنر ہرنائی اور ضلعی انتظامیہ ٹویلتھ کور (12 Corps) اور کرنل ایف سی 81 ونگ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک فوج اور انتظامیہ نے ہمیشہ ہر مشکل گھڑی میں ہندو برادری کا ساتھ دیا ہے۔دورے کے اختتام پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد سلیم ترین نے ہندو برادری کو یقین دلایا کہ ان کے تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ آئینِ پاکستان کے تحت تمام اقلیتی برادریاں ملک کا برابر کا حصہ ہیں اور آئندہ مستقبل میں بھی اقلیتوں کے حقوق، جان و مال کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہرنائی میں بین المذاہب ہم آہنگی اور امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور سعودی عرب مسلم امہ کو متحد کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،مولانا طاہر محمود اشرفی
-
پاکستان ریلویز نے 103 ارب روپے سے زائد آمدن کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا
-
پی ٹی اے کا موبائل فون خریداروں کے لیے اہم انتباہ، غیر رجسٹرڈ ڈیوائسز بلاک ہونے کا خدشہ
-
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید نوید قمر کی ملاقات
-
گورنر خیبر پختونخوا اورسید نوید قمر کی ٹریفک حادثہ میں شہید سینیٹر تاج محمد آفریدی کی تعزیت کےلیے جمرود آمد
-
واقعہ کربلا صبر، استقامت، برداشت، ایثار اور ظلم کے خلاف جدوجہد کا لازوال درس ہے، گورنر خیبر پختونخوا
-
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام
-
یومِ عاشور اتحاد، اخوت، برداشت اور باہمی احترام کے فروغ کا دن ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی
-
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے 07 معروف فاسٹ فوڈ چینز اور ریسٹورنٹس کی تمام برانچز سربمہر کردیں
-
کراچی‘ 3 سالہ بچی کی تشدد زدہ لاش ملنے کا معاملہ، زیادتی کے شواہد مل گئے
-
پنجاب میں زمینوں پر قبضوں کے خلاف ٹربیونلز ہفتہ سے کارروائیوں کا آغاز کریں گے
-
مریم نواز کی زیر صدارت سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اجلاس، اہم منصوبوں کی منظوری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.