کراچی کے علاقے صدر میں محرم الحرام کے سلسلے میں خصوصی تقریب، شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش

ہفتہ 27 جون 2026 19:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2026ء) صدر کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ساتھی سید فرحان کی جانب سے محرم الحرام کے سلسلے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں حضرت امام حسین اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں، اتحادِ امت، امن اور رواداری کے پیغام کو اجاگر کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں ایم کیو ایم پاکستان سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فرقان اطیب ، جوائنٹ انچارجز چاند ، آغا ذاکر اور علی شہباز ، سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین، برنس روڈ ٹاؤن کے آرگنائزرعرفان اللہ خان، ٹاؤن کمیٹی کے ارکان، یو سی ذمہ داران اور علاقے کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر ملک میں امن و استحکام، قومی یکجہتی اور امتِ مسلمہ کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جبکہ حضرت امام حسین اور شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔