بلند پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشئرز پگھلنے لگے

بدھ 1 جولائی 2026 21:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2026ء) بلند پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشئرز پگھلنے لگے،گلیشئیرز پگھلنے سے ملکی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی سطح میں بتدریج بہتری آئی ہے ،تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی 2 لاکھ 26 ہزار 500 کیوسک آمد ریکارڈ کی گئی ،تربیلا کے مقام سے دریائے سندھ میں پانی کا اخراج ایک لاکھ 50 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔

حکام کے مطابق منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 37 ہزار 600 کیوسک ہے،منگلا کے مقام سے دریائے جہلم میں پانی کا خراج 38 ہزار 700 کیوسک ہے۔ حکام کے مطابق چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 5 ہزار کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 3 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی ۔ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 63 ہزار 700 کیوسک ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق ہیڈ مرالہ سے چناب میں پانی کا اخراج 36 ہزار 900 کیوسک ہے۔

حکام کے مطابق نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد اور اخراج 48 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی ،تین بڑے آبی ذخائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 34 لاکھ 3 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ۔حکام کے مطابق تربیلا ڈیم میں آج پانی کی سطح 1453.07 فٹ،ذخیرہ 11 لاکھ 11 ہزار ایکڑ فٹ ہے،منگلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1162.85 فٹ،ذخیرہ 22 لاکھ 43 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔حکام کے مطابق چشمہ ریزروائر میں پانی کی سطح 641.30 فٹ،ذخیرہ 49 ہزار ایکڑ فٹ ہے،ملکی دریاؤں اور آبی ذخائر میں میں پانی کی سطح میں بتدریج بہتری کا امکان ہے ۔ حکام کے مطابق ممکنہ مون سون بارشوں سے پانی کی آمد اخراج اور زخائر بتدریج بڑھیں گے۔

متعلقہ عنوان :