فیفا ورلڈکپ: رونالڈو کی پنالٹی سے قبل مبینہ طور پر ’بسم اللہ‘ پڑھنے کی ویڈیو وائرل

یہ رونالڈو کا ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کیریئر کا پہلا گول بھی ثابت ہوا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 3 جولائی 2026 11:03

فیفا ورلڈکپ: رونالڈو کی پنالٹی سے قبل مبینہ طور پر ’بسم اللہ‘ پڑھنے ..
میامی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 جولائی 2026ء ) فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے راؤنڈ آف 32 میں پرتگال اور کروشیا کے درمیان کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئے۔ 
ایک وائرل ویڈیو میں ایسا دکھائی دیتا ہے کہ پنالٹی لینے سے چند لمحے قبل رونالڈو نے آہستہ آواز میں "بسم اللہ" کہا۔

(جاری ہے)

 
یہ کلپ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے شیئر کیا جا رہا ہے تاہم اس بات کی باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی کہ انہوں نے واقعی یہی الفاظ ادا کیے تھے۔

 
مداحوں کا کہنا ہے کہ پنالٹی لینے سے پہلے وہ خود سے کچھ الفاظ دہراتے ہوئے دکھائی دیے جنہیں کئی افراد نے "بسم اللہ" قرار دیا۔ 
اس پنالٹی کی اہمیت صرف وائرل ویڈیو تک محدود نہیں رہی بلکہ یہ رونالڈو کے ورلڈکپ کی ناک آؤٹ مرحلے میں کیریئر کا پہلا گول بھی ثابت ہوا۔ 
یہ ٹورنامنٹ میں ان کا تیسرا گول تھا جس نے پرتگال کو میچ میں واپس لانے میں اہم کردار ادا کیا۔ 
واضح رہے کہ پرتگال نے کروشیا کو شکست دے کر راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنالی جہاں اس کا مقابلہ اسپین سے ہوگا۔