پی سی بی نے کئی قومی کرکٹرز کو بیرون ملک لیگز کھیلنے کیلئے این او سی جاری کردیے

13 کرکٹرز کو گلوبل سپر لیگ 2026 کے لیے این او سی جاری کیے گئے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 3 جولائی 2026 15:05

پی سی بی نے کئی قومی کرکٹرز کو بیرون ملک لیگز کھیلنے کیلئے این او سی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 جولائی 2026ء ) قومی کرکٹرز کو بیرون ملک لیگز کھیلنے کے لیے پی سی بی کی جانب سے این او سی جاری کردیے گئے۔ 
پی سی بی ذرائع کے مطابق محمد حارث ، شاداب خان ، محمد نعیم ، عبداللہ شفیق اور فرحان یوسف کو این او سی جاری کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

 

اس کے علاوہ شمائل حسین ، مہران ممتاز، عثمان خان، علی شبیر، محمد فاروق ، محمد عمران ، محمد باسط اور خلیل احمد کو بھی این او سی جاری کردیے گئے ہیں۔ 
13 کرکٹرز کو گلوبل سپر لیگ 2026 کے لیے این او سی جاری کیے گئے ہیں۔ 
پی سی بی کے مطابق معاذ صداقت کو پی سی بی نے کیربئین پریمئیر لیگ کے لیے این او سی جاری کیا۔