پی سی بی نے متعدد قومی کرکٹرز کو بیرون ملک لیگز کھیلنے کیلئے این او سی جاری کردیے

جمعہ 3 جولائی 2026 22:10

پی سی بی نے متعدد قومی کرکٹرز کو بیرون ملک لیگز کھیلنے کیلئے این او ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2026ء) قومی کرکٹرز کو بیرون ملک لیگز کھیلنے کے لیے پی سی بی کی جانب سے این او سی جاری کردیے گئے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق محمد حارث ، شاداب خان ، محمد نعیم ، عبداللہ شفیق اور فرحان یوسف کو این او سی جاری کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ شمائل حسین ، مہران ممتاز، عثمان خان، علی شبیر، محمد فاروق ، محمد عمران ، محمد باسط اور خلیل احمد کو بھی این او سی جاری کردیے گئے ہیں۔13 کرکٹرز کو گلوبل سپر لیگ 2026 کے لیے این او سی جاری کیے گئے ہیں۔ پی سی بی کے مطابق معاذ صداقت کو پی سی بی نے کیربئین پریمئیر لیگ کے لیے این او سی جاری کیا۔