محکمہ صحت کے برطرف ملازمین کی چیئرمین ڈیڈک ملاقات ، مسائل سے آگاہ کیا

حاجی زرعالم کی مسائل کا منصفانہ حل نکالنے ، اسمبلی فلور پر اٹھانے کی یقین دہانی

جمعہ 3 جولائی 2026 20:55

پبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2026ء) محکمہ صحت کے برطرف شدہ ملازمین نے ڈیڈک چیئرمین نوشہرہ و رکن صوبائی اسمبلی حاجی زرعالم خان سے ملاقات کی اور اپنے مسائل و تحفظات سے آگاہ کیاحاجی زرعالم خان نے ملازمین سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ اس معاملے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور صوبائی وزیر صحت میاں خلیق الرحمان سے جلد ملاقات کریں گے تاکہ ملازمین کے مسائل کا منصفانہ حل نکالا جا سکے انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پیش آئی تو وہ اس مسئلے کو صوبائی اسمبلی کے فلور پر بھی بھرپور انداز میں اٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام فیصلے میرٹ، انصاف اور قانون کے مطابق ہونے چاہئیں تاکہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔