Live Updates

پٹرول اور ڈیزل پرعائد لیوی کی شرح میں ردوبدل کردیا گیا

پٹرولیم لیوی میں 6 روپے 22 پیسے فی لیٹر اضافہ،ہائی سپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں 6 روپے 22 پیسے فی لیٹر کمی

ہفتہ 4 جولائی 2026 15:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2026ء) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد پٹرولیم لیوی کی شرح میں ردوبدل کر دیا۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول پر پٹرولیم لیوی میں 6 روپے 22 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول پر لیوی 70 روپے 36 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ہائی سپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں 6 روپے 22 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل پر لیوی 70 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل پر پٹرولیم لیوی 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ پٹرولیم مصنوعات پر 5 روپے فی لیٹر کاربن لیوی بھی بدستور برقرار رہے گی۔

Live پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :