فیفا ورلڈ کپ میں پہلی بار شرکت کرنیوالی کیپ ورڈی کی ٹیم کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال

پیر 6 جولائی 2026 15:09

فیفا ورلڈ کپ میں پہلی بار شرکت کرنیوالی کیپ ورڈی کی ٹیم کا وطن پہنچنے ..
پرایا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2026ء) فیفا ورلڈ کپ میں پہلی بار شرکت کرنے والی کیپ ورڈی کی ٹیم کا وطن واپس پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔شائقین کی بڑی تعداد ٹیم کا استقبال کرنے کیلئے جمع ہوئی، کیپ ور ڈی کی ٹیم نے بس پر سوار ہو کر پریڈ بھی کی، کیپ ورڈی نے فیفا ورلڈ کپ میں پہلی بار شرکت کی اور ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی حاصل کی۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق ٹیم دارالحکومت پرایا پہنچی، ایئرپورٹ کے اطراف کا علاقہ جشن گاہ بن گیا، جہاں مداح ڈھول بجاتے، رقص کرتے، نعرے لگاتے اور قومی پرچم لہراتے نظر آئے۔کیپ ورڈی ٹیم کے 40 سالہ گول کیپر وزینا جنہوں نے اپنی شاندار کارکردگی سے عالمی توجہ حاصل کی نے کہا کہ یہ لمحہ ان کے لئے اور قوم کے لئے بے حد خاص ہے، انہوںنے کہاکہ وہ مزید آگے جانا چاہتے تھے مگر اب اس کامیابی کو اپنے لوگوں کے ساتھ منانا چاہتے ہیں۔مداحوں نے وزینا اور دیگر کھلاڑیوں جن میں سینٹر بیک پیکو لوپس بھی شامل ہیں کے نام کے نعرے لگائے، جشن کے دوران کھلاڑیوں نے مداحوں کی جرسیوں پر دستخط بھی کئے۔

متعلقہ عنوان :