آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ ،آسٹریلیا نے میزبان انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر ساتویں مرتبہ چیمپئن بنے کا اعزاز حاصل کرلیا

پیر 6 جولائی 2026 15:09

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ ،آسٹریلیا نے میزبان انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے ..
لارڈز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2026ء) آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے میزبان انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر ساتویں مرتبہ چیمپئن بنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ آسٹریلیا نے فائنل میں چوتھی مرتبہ انگلینڈ کو شکست دی.انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ویمنز ٹیموں کے مابین آئی سی سی ویمنز کرکٹ ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل لارڈز کرکٹ گرائونڈ میں کھیلا گیا۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اووروں میں 4 وکٹوں کے نقصان پر150رنز بنائے۔ ایلس کیپسے 23، ڈینی وائٹ ہوجن8، ایمی جونزن6 اور ہیدر نائٹن2رنزبناکر آؤٹ ہوئیں۔ کپتان نیٹ سکیور برنٹ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 53 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سی58رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ فرییا کیمپن نے 28 گیندوں پر 4 وکٹوں اور ایک چھکے کی مدد سے 44 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے لوسی ہیملٹن ، نکم گارتھ، سوفی مولینکس اور اینابیل سدرلینڈ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔151 رنز کے ہدف کے حصول کے لیے بعد میں بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے 17.1 اووروں میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 153رنز بناکر میچ جیت لیا۔ بیتھ مونی نے 49گی دوں پر 10 چوکوں کی مدد سے 64، فوبی لیچ فیلڈن48، جارجیا والین 9 بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ جبکہ ایلیس پیری13 اور ایشلی گارڈنرن3 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔انگلینڈ کی جانب سے چارلی ڈین، سوفے ایکلسٹن اور لارین بیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :