ایم ڈی کیٹ سنگل فیس رجسٹریشن کا (کل)آخری دن

منگل 7 جولائی 2026 21:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2026ء) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے تحت ملک بھر میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگراموں میں داخلوں کے لیے منعقد ہونے والے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ 2026کیلئے سنگل فیس رجسٹریشن کا کل ( بدھ)آخری دن ہے۔پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ایم ڈی کیٹ کے لیے معمول کی فیس کے ساتھ آن لائن رجسٹریشن کرانے کی آخری تاریخ 8جولائی مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کونسل نے واضح کیا ہے کہ آخری تاریخ گزرنے کے بعد بھی امیدوار تاخیر سے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں تاہم اس کے لیے اضافی لیٹ فیس ادا کرنا ہوگی اور یہ سہولت صرف 13جولائی تک دستیاب ہوگی۔کونسل کے مطابق تمام درخواستیں صرف آن لائن پورٹل کے ذریعے وصول کی جا رہی ہیں اور امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی ذاتی معلومات، تعلیمی کوائف اور مطلوبہ دستاویزات درست انداز میں اپ لوڈ کریں۔ رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد امیدواروں کو ایڈمٹ کارڈ بھی آن لائن جاری کیے جائیں گے، جنہیں امتحانی مرکز میں ساتھ لانا لازمی ہوگا۔