میر محمد صادق عمرانی نے ہمیشہ عوامی مفادات کو ترجیح دی ہے اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں، مہر اللہ جکھرانی

منگل 7 جولائی 2026 18:40

نصیر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2026ء) معروف سیاسی و قبائلی رہنما مہراللہ خان جکھرانی نے پاکستان پیپلز پارٹی نصیرآباد ایم پی اے ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُنہوں نے ہماری جکھرانی برادری درخواست پر دیرینہ عوامی مطالبے کو پورا کرتے ہوئے علاقے کی تقدیر بدلنے والا بڑا ترقیاتی منصوبہ منظور کرایا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں مہراللہ خان جکھرانی کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی منسٹر اریکشن میر محمد صادق عمرانی نے نصیرآباد کے علاقے میر حسن ٹو گوٹھ مولوی دین محمد جکھرانی شیرانی تک بلیک ٹاپ روڈ کی تعمیر کر وائی۔ یہ منصوبہ ابتدائی مرحلے میں 25 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا، جس کے تحت 22 کلومیٹر طویل سڑک تعمیر کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس سڑک کی تعمیر نہ صرف عوام کے لیے آسان اور محفوظ آمدورفت کا ذریعہ بنے گی بلکہ اس سے علاقے میں ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے اور عوام کو بنیادی سہولیات تک رسائی بہتر ہو گی اس اہم منصوبے کی تعمیر سے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

مہراللہ خان جکھرانی نے کہا کہ میر محمد صادق عمرانی نے ہمیشہ عوامی مفادات کو ترجیح دی ہے اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔