فن کے سلطان لیچنڈاداکار سلطان راہی کو خراجِ عقیدت، معروف گلوکار اکرم راہی کا نیا گانا’’سورما‘‘ ریلیز

پنجابی فلموں کے بے تاج بادشاہ کی یادیں تازہ، ’’سورما‘‘سوشل میڈیا پر وائرل، مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی

بدھ 8 جولائی 2026 15:29

فن کے سلطان لیچنڈاداکار سلطان راہی کو خراجِ عقیدت، معروف گلوکار اکرم ..
خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2026ء) پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار سلطان راہی مرحوم کو منفرد انداز میں خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے معروف لوک گلوکار اکرم راہی نے اپنا نیا گانا’’سورما‘‘(Soorma) ریلیز کر دیا ہے۔ یہ گانا ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجابی سینما کے سلطان کو یاد کرنے کے لیے تیار کیا گیا یہ خصوصی گانا اکرم راہی کے نئے البم’’والیم 162‘‘ کا پہلا ٹریک ہے۔

(جاری ہے)

اس گانے کی خاص بات یہ ہے کہ اسے خود اکرم راہی نے تحریر کیا، اس کی دھن ترتیب دی اور اپنی مخصوص جاندار آواز میں ریکارڈ کروایا ہے۔ گانے کی مکسنگ اور ماسٹرنگ معروف اے آر اسٹوڈیو میں کی گئی ہے۔گانے کی ریلیز کے بعد فیس بک، یوٹیوب اور ٹک ٹاک پر مداحوں کی بڑی تعداد سلطان راہی کو یاد کر رہی ہے۔ شائقینِ موسیقی کا کہنا ہے کہ اکرم راہی نے اس گانے کے ذریعے ماضی کے سنہری دور اور ایک عظیم ہیرو کی یادوں کو ایک بار پھر زندہ کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ سلطان راہی نے اپنے 40 سالہ کیریئر میں 700 سے زائد فلموں میں لازوال کردار ادا کیے تھے۔