Live Updates

عالیہ بھٹ فلم ’’تمباڈ 2‘‘ کا حصہ بن گئیں، فلم3دسمبر 2027کو ریلیز ہو گی

جمعہ 17 جولائی 2026 13:16

عالیہ بھٹ فلم ’’تمباڈ 2‘‘ کا حصہ بن گئیں، فلم3دسمبر 2027کو ریلیز ہو ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2026ء) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے فلم تمباڈ 2 میں شامل ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے، جس کے بعد مداحوں میں جوش کی لہر دوڑ گئی۔ہدایتکار آدیش پرساد کی یہ فلم 3 دسمبر 2027 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔اداکار سوہم شاہ نے انسٹاگرام پر اعلان کرتے ہوئے لکھا ایک نئے سفر کا آغاز ہوا ہے۔ انھوں نے عالیہ بھٹ کو تمباڈ 2 میں خوش آمدید بھی کہا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یہ فلم عالیہ بھٹ کی پہلی مکمل ہارر فلم ہوگی۔ ان کا کردار مختصر نہیں بلکہ کہانی کا ایک اہم حصہ ہوگا، جو فلم کے بڑے اہم موڑ سے جڑا ہے۔عالیہ بھٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ تمباڈ پہلی بار دیکھنے کے بعد سے ہی ان کے ذہن میں بس گئی تھی۔ اس منفرد اور پراسرار دنیا کا حصہ بننا میرے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ وہ سوہم شاہ اور نوازالدین صدیقی کے ساتھ کام کرنے کے لیے بھی پرجوش ہیں۔ رپورٹس کے مطابق فلم کا بجٹ تقریبا 100 کروڑ بھارتی روپے رکھا گیا ہے، جبکہ ممبئی میں اس کی شوٹنگ کے لیے ایک وسیع سیٹ بھی تیار کیا جارہا ہے۔
Live بجٹ 27-2026ء سے متعلق تازہ ترین معلومات