وزیراعلی مریم نوازکا سانحہ کاہنہ کے شہید معصوم بچوں کی یاد میں اپنی چھت،محفوظ چھت پراجیکٹ پورٹل کا افتتاح
جمعہ 17 جولائی 2026 22:50
(جاری ہے)
بلال یاسین نے اپنی چھت،محفوظ چھت پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی جس میں بتایا کہ شہری acag.punjab.gov.pkپراپنی چھت، محفوظ چھتکے لون کیلئے اپلائی کرسکتے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر آفس،اے سی آفس اورپھاٹا کے دفاتر سے بھی اپنی چھت، محفوظ چھت کے لئے اپلائی کیا جاسکتا ہے۔ اپنی چھت،محفوظ چھت پراجیکٹ کے لئے ہیلپ لائن0800-09100پر بھی رجوع کیا جاسکتا ہے،پراجیکٹ کے تحت224457ملین کے 173158بلاسود قرضے جاری کیے گئے۔ وزیراعلی نے اپنی چھت،محفوظ چھتپراجیکٹ کے ڈیجیٹل پورٹل کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھر محض اینٹ پتھر کا مجموعہ نہیں بلکہ تحفظ کی علامت ہے۔گھر ایسے محفوظ ہوتا ہے کہ بچے ماں کے ساتھ تحفظ محفوظ کرتے ہیں۔اپنامحفوظ گھر انسان کو احساس تحفظ دیتا ہے۔ کاہنہ میں ہونے والا سانحہ دل دہلا دینے والا تھا۔تعمیر کے دوران چھت گرنے سے 14معصوم بچے چلے گئے۔سانحہ کاہنہ کی وجہ سے میں رات بھر سو نہ سکی۔وزیراعلی مریم نوازنے کہا کہ وہ گھر جوگرمی سردی،بارش دھوپ میں تحفظ کی ضمانت ہے، وہی مصیبت کا باعث بن جائے،جن ماں باپ کے بچے دنیا سے چلے گئے ان کا کیا حال ہوگا،ماں کا دکھ کوئی ماں ہی جان سکتی ہے،میں نے سانحہ کاہنہ کی متاثرہ ماں کا نہ ختم ہونے والا دکھ دیکھا اورمحسوس کیا،آج ہم پورے پنجاب کیلئے اہم اعلان کرنے جارہے ہیں،موسم کی سختی کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے،بارشیں،آندھی آنے سے دیواریں اورچھتیں گر جائیں تو لوگ نیچے دب جاتے ہیں۔وزیراعلی نے مزید کہا کہ ہرگھر کو محفوظ بنانے کیلئے اپنی چھت،محفوظ چھت پراجیکٹ شروع کیا ہے۔اپنی چھت، اپنا گھرمقبول عام پراجیکٹ بن گیا،دو لاکھ خاندان کرائے کے گھروں سے اپنی چھت تلے آگئے،کمزور اورخستہ حال چھتوں کو محفوظ کرنے کیلئے نہایت آسانی سے قرض مل سکتا ہے،پانچ لاکھ روپے قرض کیلئے 4700روپے ماہانہ 9سال میں ادا کرنے ہوں گے ۔وزیراعلی نے کہا کہ اپنی چھت، محفوظ چھت کے لون کی پراسس فیس اوردیگر واجبات حکومت خود ادا کرے گی،لمبے چوڑیں پروسیجر کی بجائے سی این آئی سی کے ساتھ پنجاب کا ہر شہری اپلائی کرسکتا ہے،عوام کی سہولت کیلئے آسان شرائط اورآسان ماہانہ قسط رکھ رہے ہیں۔ وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ ایک سے زیادہ رہائش پذیر خاندانوں کیلئے اضافی کمرے اورنئے منزل بنانے کیلئے 10لاکھ روپے بلاسود قرض دیں گے، لون کے اجرا کے بعد تین ماہ گریس پیریڈ ہوگا،چوتھے ماہ قسط دینا ہوگی۔اپنی زمین اپنا گھر کے لئے دو ہزار پلاٹ کے الاٹمنٹ مل چکے ہیں۔اپنی زمین اپنا گھر کے الاٹی بھی 15لاکھ لون کیلئے اپلائی کرسکتے ہیں۔اپنی چھت،اپنا گھر،اپنی زمین اپنا گھراوراپنی چھت،محفوظ چھت تینوں پراجیکٹ عوام کی سہولت کیلئے لارہے ہیں۔آج کے بعد پنجاب میں کوئی گھر اتنا کمزور نہیں ہوگا کہ کسی خاندان کو تباہ کردے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
دہشت گردی کیخلاف جنگ میں خیبرپختونخوا کے عوام اور سیکیورٹی فورسز نے بے مثال قربانیاں دی ہیں،فیصل کنڈی
-
نابالغ لڑکی سے نکاح کا معاملہ
-
شہریوں کیلئے شفاف پانی کی فراوانی ناگزیر ہے ‘چوہدری سرور
-
پنجاب میں تعلیم کا نیا دور شروع ہو چکا، صوبے بھر میں سکول آف ایمیننس کا جال بچھائیں گے‘وزیر تعلیم
-
طلب علم کا سفر احیاء اسلام کی منزل کے لیے ہونا چاہئی: ڈاکٹر اشرف آصف جلالی
-
شہریوں کیلئے شفاف پانی کی فراوانی ناگزیر ہے : چوہدری سرور
-
بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کولوٹنے والا ملزم گرفتار،اسلحہ برآمد
-
وزیراعلی مریم نوازکا سانحہ کاہنہ کے شہید معصوم بچوں کی یاد میں اپنی چھت،محفوظ چھت پراجیکٹ پورٹل کا افتتاح
-
ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ کی تکمیل سے شہریوں کو جدید سفری سہولیات میسر آ ئیں گی، شرجیل انعام میمن
-
بین الاقوامی تعاون ہی علاقائی استحکام اور عالمی خوشحالی کا ضامن ہے، گورنر سندھ
-
تعلیم، صحت اور ٹرانسپورٹ میں پنجاب حکومت کے انقلابی منصوبے عوام تک سہولیات پہنچا رہے ہیں‘ عظمیٰ بخاری
-
عوام کو بلاتفریق انصاف کی فراہمی یقینی بنا کر ہی ایک پرامن معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے‘ گورنر پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.