نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا ایک روشن استعارہ ہے،مریم نواز

ہفتہ 18 جولائی 2026 23:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2026ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا ایک روشن استعارہ ہے،جب تک غربت، ناانصافی اور عدم مساوات دنیا میں ہیں، تب تک کوئی بھی چین سے نہیں بیٹھ سکتا۔ نیلسن منڈیلا کے عالمی دن پر پیغام میںوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا ایک روشن استعارہ ہے۔

نیلسن منڈیلا نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا-مریم نواز شریف نے کہا کہ نیلسن منڈیلا کا فلسفہ عدم تشدد، برابری اور انسانی حقوق کی پاسداری ہے۔نسل پرستی اور ناانصافی کے خاتمے کے لیے نیلسن منڈیلا کی خدمات تاریخ عالم کا حصہ بن چکی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت مساوات، انصاف اور رواداری پر مبنی معاشرے کے قیام کے لیے کوشاں ہے۔

نیلسن منڈیلا ڈے کا مقصد لوگوں کو معاشرے کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کرنے کی ترغیب دینا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دنیا کو بدلنے کے لیے تعلیم سب سے بہترین ٹول ہے ۔جب تک غربت، ناانصافی اور عدم مساوات دنیا میں ہیں، تب تک کوئی بھی چین سے نہیں بیٹھ سکتا۔ہر انسان دنیا کو بہتر بنانے کی صلاحیت سے مالا مال ہے۔