پاکستان ہائی کمیشن کا آسٹریلیا میں مینگو، ملٹی کلچرل فوڈ فیسٹیول کا انعقاد

اتوار 19 جولائی 2026 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2026ء) پاکستان کے آسٹریلیا میں ہائی کمیشن اور قونصلیٹ جنرل آف پاکستان، میلبورن نے پاکستانی مینگو اینڈ ملٹی کلچرل فوڈ فیسٹیول 2026 کا انعقاد کیا، ثقافت، برادری اور دوستی کی ایک بھرپور تقریب میں 30ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اتوار کو یہاں موصولہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ وزیر اعظم جیسنٹا ایلن تقریب کی مہمان خصوصی تھیں جبکہ وزرا اور اراکین پارلیمنٹ کی بڑی تعداد ن بھی فیسٹیول میں شرکت کی۔

پاکستان، چین، ترکی، سری لنکا، ملائیشیا، انڈونیشیا اور فلپائن کی طرف سے دلکش ثقافتی نمائشوں پر مشتمل کثیر الثقافتی پویلین فیسٹیول کا ایک اہم جزو تھا۔ واضح رہے کہ یہ فیسٹیول پاکستانی آموں کی مٹھاس، کثیر الثقافتی دولت اور پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پائیدار دوستی کے طور پر منایا گیا۔