ٹی ایل پی کے انٹراپارٹی انتخابات غیرآئینی قرار، الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان کرین واپس لےلیا
تحریک لبیک الیکشن ایکٹ2017 کی دفعہ209 کے تقاضے پورے نہ کرسکی، الیکشن کمیشن کا فیصلہ
ثنااللہ ناگرہ
پیر 20 جولائی 2026
21:01
(جاری ہے)
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی۔
دوران سماعت، اسپیشل سیکرٹری پولیٹیکل فنانس نے بتایا کہ ٹی ایل پی جی جانب سے شوکاز نوٹس کا جواب موصول ہو گیا ہے، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ تحریری جواب پر کس کے دستخط موجود ہیں اسپیشل سیکرٹری پولیٹیکل فنانس نے بتایا کہ تحریری جواب پر بلال قادری کے دستخط موجود ہیں، بلال قادری کو پارٹی کا مستقل الیکشن کمشنر درج کیا گیا ہے۔ممبر الیکشن کمیشن نے سوال کیا کہ پارٹی کا امیر اس وقت کون ہے، کس نے الیکشن کمشنر کو اختیار دیا اسپیشل سیکرٹری پولیٹیکل فنانس نے بتایا کہ دسمبر 2025 میں عہدیداروں کی معیاد ختم ہوئی تھی، اس وقت کوئی امیر نہیں، تحریری جواب میں کہا گیا کہ کئی مرتبہ انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کی کوشش کی، تحریری جواب کے مطابق پارٹی کے دفاتر سیل کر دیے گئے جس کی وجہ سے الیکشن نہیں ہو سکے۔ ٹی ایل پی حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق اس وقت کالعدم جماعت ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کس کی یہاں نمائندگی کر رہے ہیں وکیل نے جواب دیا کہ میں چیئرمین الیکشن اتھارٹی بلال قادری کی نمائندگی کر رہا ہوں۔چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے یہ واضح رہے کہ ہم اس وقت آپ کو بطور وکیل نہیں سن رہے، آپ پہلے ہمیں اپنے وکالت نامے کے اختیار پر مطمئن کریں، ہم اپنے آرڈر میں لکھیں گے کہ آپ غیر متعلقہ شخص ہیں، گزشتہ سماعت میں آپ کی جانب سے فوکل پرسن عامر شہزاد پیش ہوئے تھے اور ہم نے فوکل پرسن کے حق دعوی کو مسترد کر دیا ہے، کیا اس وقت آپ کی جماعت کا کوئی امیر ہی وکیل نے بتایا کہ امیر ہے لیکن ان کو پیش نہیں کیا جا رہا۔ چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ اس کا مطلب ہے آپ کا امیر سے رابطہ نہیں ہی وکیل ٹی ایل پی نے بتایا کہ بالکل ایسا ہی ہے ہمارا امیر سے رابطہ نہیں ہے۔ ہمارے چیئرمین الیکشن اتھارٹی بلال قادری کو بھی اکتوبر 2025 میں گرفتار کر لیا گیا تھا، جون 2026 میں ضمانت پر رہائی کے بعد بلال قادری نے ٹی ایل پی کے انٹرا پارٹی الیکشن کروائے۔ چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن نے تو انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کے لیے توسیع کی درخواست مسترد کر دی تھی، کیا آپ نے کسی عدالتی فورم پر اس آرڈر کو چیلنج کیا تھا کیا آپ نے انٹرا پارٹی الیکشن کروانے سے 15 روز قبل الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا تھا وکیل ٹی ایل پی نے کہا کہ ہم نے آگاہ نہیں کیا تھا مگر حالات ایسے ہیں کہ اب آپ مکمل انصاف دیں، ہمیں کالعدم قرار دینے کا ابھی تک ڈیکلریشن نہیں دیا جا رہا، درخواست ہے انٹرا پارٹی الیکشنز تسلیم کریں۔الیکشن کمیشن نے دلائل کے بعد تحریک لبیک پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 17 جون کو 3 معاملات پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے فوکل پرسن راجا عامر کے کیس میں حق دعوی پر اعتراض کیا تھا۔ٹی ایل پی کے 28 دسمبر 2025 میں انٹرا پارٹی الیکشنز ہونے تھے، فوکل پرسن راجا عامر نے انٹرا پارٹی الیکشنز کیلئے ایک سال کا وقت دینے کی درخواست کی تھی۔مزید اہم خبریں
-
ٹرمپ: ایران جنگ مڈ ٹرم انتخابات کے بعد ختم ہونے کی توقع، جوہری تنصیبات پر حملے کے امکانات برقرار
-
عمران خان سے اعلیٰ ترین سطح پربات چیت ہورہی ہے، اسی سال جیل سے باہر آ جائیں گے، بریگیڈیئر (ر) اسلم گھمن
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت صحت کارڈ پلس پروگرام سے متعلق اہم اجلاس
-
پاکستان مکہ دفاعی معاہدے کے تقاضوں کے مطابق اپنا کردار ادا کرے گا، ترجمان دفتر خارجہ
-
پاکستان بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا حامی ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری معاشی منظرنامے کو نئی شکل دے رہی ہے، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان
-
پٹواریوں نے عوام پر ایک اور مہلک پیٹرول بم پھینک دیا، مونس الٰہی کی حکومت پر شدید تنقید
-
فون کو الٹا رکھنا بہتر یا سیدھا ماہرین نے اہم وجوہات بتادیں
-
مالک مکان نے کرایہ دار کی دو بیویوں کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
-
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی ترک وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال بارے تبادلہ خیال
-
عوام کی جیبوں پر ڈاکہ؛ صرف 3 دنوں میں پیٹرول 21 روپے 88 پیسے فی لیٹر مہنگا
-
احسن اقبال کی زیر صدارت اڑان پاکستان کے قومی اقتصادی مشن، ٹیکس اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق اجلاس
-
سعودی شہروں پر حوثی باغیوں کے حملے کے بعد پاکستان کی ایران کو سخت وارننگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.