رائیونڈ میں گھر کی بوسیدہ چھت گر گئی، ایک شخص جاں بحق، بچے سمیت 3 زخمی

بدھ 22 جولائی 2026 13:12

رائیونڈ میں گھر کی بوسیدہ چھت گر گئی، ایک شخص جاں بحق، بچے سمیت 3 زخمی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2026ء) رائیونڈ کے علاقے کوٹ بابو خان میں رہائشی گھر کی بوسیدہ چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون اور کمسن بچے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ملبے تلے دبے زخمیوں کو نکال کر فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش بھی ملبے سے نکال لی گئی۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گھر کی چھت انتہائی بوسیدہ تھی اور لکڑی کی پرانی کڑیوں پر قائم تھی جو کمزور ہونے کے باعث اچانک زمین بوس ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :