گورنر خیبرپختونخوا سے سابق صوبائی وزیر عدنان جلیل کی ملاقات، ایس ایم سی سیکٹر کی ترویج و ترقی پر تبادلہ خیال

بدھ 22 جولائی 2026 11:35

گورنر خیبرپختونخوا سے سابق صوبائی وزیر عدنان جلیل کی ملاقات، ایس ایم ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2026ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بدھ کے روز سابق صوبائی وزیر عدنان جلیل سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

گورنر ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق ملاقات میں صوبہ کی معاشی صورتحال، ایس ایم سی سیکٹر کی ترویج و ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیاگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبہ کی تاجر برادری وفاقی حکومت کے تعاون کی منتظر ہے ، ایس ایم ای سیکٹر کو مراعات کی فراہمی ، ظالمانہ ٹیکسوں سے نجات انتہائی ضروری ہے ۔عدنان جلیل نے صوبہ کے حقوق بالخصوص تاجر برادری کے مسائل کے حوالہ سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے کردار اور کاوشوں کو سراہا۔