ایف آئی اے کا پروٹیکٹر آف امیگرنٹس آفس لاہور کے باہر کریک ڈائون، 6ایجنٹ گرفتار

بدھ 22 جولائی 2026 12:51

ایف آئی اے کا پروٹیکٹر آف امیگرنٹس آفس لاہور کے باہر کریک ڈائون، 6ایجنٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2026ء) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے پروٹیکٹر آف امیگرنٹس آفس لاہور کے باہر سرگرم ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 6 ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان شہریوں سے پروٹیکٹر لگوانے کے نام پر غیر قانونی طور پر اضافی رقوم وصول کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ملزمان شہریوں کو فوری پروٹیکٹر لگوانے کا جھانسہ دے کر زائد رقم بٹورتے اور اس کے عوض بھاری رقوم وصول کرتے تھے۔کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے اہم شواہد بھی برآمد کر لیے گئے۔ گرفتار افراد کا تعلق لاہور کے مختلف علاقوں سے ہے۔ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :