کراچی،دوست ہی چور نکلا، پولیس نے 36 لاکھ روپے برآمد کر لیے
ویسٹ پولیس کی کارروائی، موبائل فون تاجر کے گھر نقب زنی میں ملوث ملزم گرفتار، لوٹی گئی رقم ریتی بجری کے نیچے چھپا رکھی تھی
بدھ 22 جولائی 2026 14:32
(جاری ہے)
پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کیے اور جدید تفتیشی طریقوں کے ساتھ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم ذیشان کو گرفتار کر لیا۔
دورانِ تفتیش ملزم نے واردات کا اعتراف کرتے ہوئے لوٹی گئی رقم چھپانے کی جگہ سے متعلق بھی آگاہ کیا۔پولیس کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر اس کے گھر میں ریتی اور بجری کے نیچے چھپائی گئی 36 لاکھ روپے کی مکمل رقم برآمد کر لی گئی، جس کے بعد رقم قانونی کارروائی مکمل ہونے پر اصل مالک کے حوالے کیے جانے کا عمل شروع کر دیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم مدعی کا قریبی دوست تھا اور اسے گھر کے حالات اور اہل خانہ کی غیر موجودگی سے متعلق مکمل معلومات حاصل تھیں، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس نے واردات کی منصوبہ بندی کی۔پولیس نے گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے شعب? تفتیش کے حوالے کر دیا ہے، جبکہ یہ بھی جانچا جا رہا ہے کہ آیا واردات میں اس کے دیگر ساتھی بھی شامل تھے یا نہیں۔ حکام کے مطابق واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور مزید انکشافات کی توقع ہے۔مزید قومی خبریں
-
کراچی میں نقب زنی کی بڑی واردات کا سراغ مل گیا، قریبی دوست نے 36 لاکھ روپے چوری کئے تھے
-
لیسکو نے صنعتی صارفین کے لیے اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کا عمل تیز کر دیا
-
افغان شہریوں کیلئے جعلی شناختی کارڈز بنانے والوں کا نیٹ ورک بے نقاب
-
کراچی؛ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں ریاست جدگال گروہ کے 2 شوٹر گرفتار
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہنگو میں قبائلی رہنما حاجی عزت گل پر حملے کی شدید مذمت
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ہنگو میں قبائلی رہنما حاجی عزت گل پر دھماکہ کی شدید مذمت
-
وفاقی وزیر ریلوے کا سوراب اور مستونگ میں کامیاب انٹیلی جنس آپریشن کے دوران 10 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین
-
راولپنڈی میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، 500 روپے فی کلو تک پہنچ گیا
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مزید مہنگے
-
21 سال سے روپوش چیک ڈس آنر کا اشتہاری ملزم گرفتار
-
پشاور میں بارشوں نے خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی بے نقاب کر دی، عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، شازیہ مری
-
وزیراعلی مریم نواز کے مثالی گاوں پروگرام کے لئے ضلعی افسروں کو ذمہ داریاں تفویض
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.