جنوبی وزیرستان، کمرے کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق

بدھ 22 جولائی 2026 22:05

ڈی آئی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2026ء) جنوبی وزیرستان میں بارش سے کمرے کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق واقعے جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سراروغہ کے علاقے احمد وام بنگے والا میں گزشتہ شب پیش آیا۔جاں بحق ہونے والوں میں ساجد اللہ محسود، ان کی اہلیہ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں۔حکام کے مطابق کئی روز سے مسلسل بارشوں سے کچے کمرے کی چھت وزن برداشت نہ کر سکی جس میں سب افراد سو رہے تھے۔