استحکام پاکستان پارٹی کے ایل اے 6 کے امیدوار علی شان سونی گرفتار

علی شان سونی پر پولنگ سٹیشن جلانے اور بیلٹ بکس چھیننے کا الزام ہے،ایس ایس پی بھمبر

منگل 28 جولائی 2026 13:40

استحکام پاکستان پارٹی کے ایل اے 6 کے امیدوار علی شان سونی گرفتار
میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2026ء) استحکام پاکستان پارٹی کے ایل اے 6 کے امیدوار علی شان سونی کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی بھمبرکے مطابق علی شان سونی پر پولنگ سٹیشن جلانے اور بیلٹ بکس چھیننے کا الزام ہے، علی شان سونی سے پولنگ سٹیشن سے اٹھائے گئے بیلٹ بکس سمیت سامان ضبط کرلیا گیا۔سابق وزیرعلی شان سونی سمیت 24 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔