انڈیا میں کامیاب طلباء تحریک پر پاکستان میں پرجوش نعروں سے شہرت پانے والی طالبہ کا بیان آگیا

ہماری طلباء تحریک کسی کو نظر نہیں آئی تھی لیکن آج انڈیا تحریک پر بارڈر پار کرنے کو تیار ہیں، انڈیا میں احتجاج سے استعفا جبکہ یہاں عمر قید اورپابندیاں لگ جاتی ہیں، عروج اورنگزیب

منگل 28 جولائی 2026 01:03

انڈیا میں کامیاب طلباء تحریک پر پاکستان میں پرجوش نعروں سے شہرت پانے ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 27 جولائی 2026 ء ) پاکستان میں 2019میں نعروں سے شہرت پانے والی اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی ممبر عروج اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہماری طلباء تحریک کسی کو نظر نہیں آئی تھی لیکن آج انڈیا میں تحریک پر بارڈر پار کرنے کو تیار ہیں،جنترمنتر میں احتجاج کرکے استعفا لیا جاتا ہے جبکہ پاکستان میں عمر قید اورپابندیاں لگ جاتی ہیں۔

ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے طلباء سوئے ہوئے ہیں، 2019میں جب میں طلباء تحریک میں ساتھی دوستوں کے ساتھ چند نعرے لگاتی ہوں تو ویڈیو وائرل ہوجاتی ہے اور ہمیں قومی میڈیا پر اسٹوڈنٹس یونین کی بات کرنے کا موقع ملتا ہے۔ 
1984 سے اسٹوڈنٹس یونین پر پابندی ہے، اسٹوڈنٹس یونین کی بحالی پر بات کرتے ہیں اور بیان حلفی! جس پر آج تک طلباء سے بیان حلفی لیا جاتا ہے کہ آپ کسی بھی سیاسی سرگرمی میں شرکت نہیں کریں گے، مجھے را ایجنٹ ، فارن فنڈڈ کہاجاتا ہے، میرے ساتھی دوستوں پر غداری کے مقدمات ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہماری طلباء تحریک نظر نہیں آئی لیکن آج انڈین طلباء تحریک پر آپ بارڈر پار کرنے کو تیار ہیں۔ ہمیں ان کی جیت پر بڑی خوشی ہے۔انڈیا کی تحریک پر بہت بات ہورہی کبھی اپنے ملک میں جو چل رہا اس پر بھی بات کرلیا کریں۔انڈیا میں احتجاج کرکے استعفا لیا جاتا ہے جبکہ پاکستان میں عمر قید اورپابندی لگا دی جاتی ہے ۔