پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات،رجسٹریشن کیلئے ب فارم نمبر لازمی قرار

ب فارم کے بغیر رجسٹریشن نامکمل تصور ہوگی، سکولوں کو 8اگست سے قبل ریکارڈ اپڈیٹ کرنے کی ہدایت

جمعرات 23 جولائی 2026 15:54

پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات،رجسٹریشن کیلئے ب فارم نمبر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2026ء) پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات میں شرکت کے خواہشمند طلبہ کی رجسٹریشن کے لیے ب فارم نمبر کا اندراج لازمی قرار دے دیا گیا ہے،ب فارم نمبر کے بغیر طلبہ کی رجسٹریشن مکمل نہیں کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق جن طلبہ کی رجسٹریشن پہلے ب فارم نمبر کے بغیر کی گئی تھی، سسٹم نے ایسے تمام طلبہ کو غیر تصدیق شدہ قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ سکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایسے طلبہ کے ریکارڈ میں فوری طور پر ب فارم نمبر درج کرکے ڈیٹا اپڈیٹ کیا جائے۔حکام نے واضح کیا ہے کہ ریکارڈ اپڈیٹ نہ ہونے کی صورت میں طلبہ کی رجسٹریشن مکمل تصور نہیں کی جائے گی۔ اس حوالے سے اساتذہ، ہیڈ ٹیچرز اور رجسٹریشن انچارجز کو طلبہ کا ریکارڈ جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔واضح کیا گیا ہے کہ 8اگست کے بعد کسی بھی طالبعلم کی رجسٹریشن نہیں کی جائے گی لہٰذا متعلقہ سکول انتظامیہ مقررہ تاریخ سے قبل تمام طلبہ کا ریکارڈ مکمل کرنے کو یقینی بنائے۔

متعلقہ عنوان :