ذہنی صحت کی سہولیات کو بنیادی صحت کے نظام کا حصہ بنایا جائے گا، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال
جمعرات 23 جولائی 2026 14:18
(جاری ہے)
انہوں نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ ) کے تعاون سے قومی ذہنی صحت ڈیٹا ڈیش بورڈ قائم کرنے کی ہدایت دی تاکہ شواہد پر مبنی منصوبہ بندی، مؤثر نگرانی اور بہتر پالیسی سازی کو فروغ دیا جا سکے۔
وزیرِ صحت نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی ) کے ساتھ مل کر ذہنی صحت کے حوالے سے جامع پالیسی مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے سے وابستہ پیشہ ور افراد کے لیے ذہنی صحت سے متعلق لازمی سرٹیفکیشن اور ڈپلومہ پروگرام متعارف کرائے جائیں۔مصطفیٰ کمال نے ہدایت دی کہ وزارتِ صحت کے تحت قائم تمام ٹیلی میڈیسن مراکز میں ذہنی صحت کی خدمات کو باقاعدہ شامل کیا جائے تاکہ ملک بھر میں عوام کو آسانی سے نفسیاتی معاونت اور مشاورت فراہم کی جا سکے۔انہوں نے جوائنٹ سیکرٹری (ہسپتال) اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کو ہدایت کی کہ تمام سرکاری و نجی اسپتالوں کے ڈاکٹروں کو ذہنی صحت سے متعلق خصوصی تربیت دینے کے لیے جامع تجاویز تیار کریں اور اس مقصد کے لیے قانون اور قواعد میں ضروری ترامیم کی سفارشات بھی پیش کریں۔وفاقی وزیرِ صحت نے ذہنی صحت کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی کی تشکیل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے 2026 کی تیاریوں کو تیز کیا جائے اور عوامی آگاہی مہم کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت پاکستان میں شواہد پر مبنی، معیاری اور ہر فرد کی دسترس میں ذہنی صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔مزید قومی خبریں
-
راولپنڈی، 10 سالہ گھریلو ملازم بچے پر ڈنڈے سے تشدد، ویڈیو وائرل ہونے پر ملزم گرفتار
-
پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات،رجسٹریشن کیلئے ب فارم نمبر لازمی قرار
-
ذہنی صحت کی سہولیات کو بنیادی صحت کے نظام کا حصہ بنایا جائے گا، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال
-
پیپلز پارٹی کو پنجاب سے بغض ہے، لاڑکانہ کے نوابوں کو عوام پر پیسہ لگنا ہضم نہیں ہو رہا‘ عظمی بخاری
-
قصورمیں مکان کے تنازع پر بیوہ عورت کو خنجروں کے وار سے قتل کرد یاگیا
-
انسانیت اور بے زبان پر رحم: ریسکیو 1122 نے 40 فٹ بلند درخت پر پھنسی چیل کو بچا لیا
-
مریدکے، دورانِ ڈلیوری خاتون جاں بحق، ڈاکٹر ہسپتال چھوڑ کر فرار
-
موٹروے پولیس نے پیسوں سے بھرا گمشدہ بیگ مالک کے حوالے کر دیا
-
گورنر خیبرپختونخوا کا جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے موقع پر اومان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد البوسعیدی سے ملاقات
-
پی ٹی آئی کا عمران خان کی رہائی کیلئے ایک بار پھر سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ
-
عوامی خدمت ہی سیاست کا اصل معیار ہے ، میئرکراچی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.