انسانی پھیپھڑوں سے متاثر ’’سانس لینے والا‘‘ جدید ہائیڈروجیل تیار
نئی ٹیکنالوجی سے طبی سینسرز، زخموں کی ڈریسنگ اور پہننے کے قابل طبی آلات زیادہ مؤثر اور آرام دہ بنائے جا سکیں گے، تحقیق
اتوار 26 جولائی 2026 16:40
(جاری ہے)
محققین کے مطابق روایتی ہائیڈروجیل میں پانی کی مقدار زیادہ ہونے کے باعث وہ گرمی اور پسینہ جذب کر لیتے ہیں، جس سے جلد میں جلن پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ طبی سینسرز کی کارکردگی بھی متاثر ہوتی ہے۔ نئی ٹیکنالوجی ان مسائل پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ نیا ہائیڈروجیل تقریباً 70 فیصد پانی پر مشتمل ہونے کے باوجود آکسیجن کو گزرنے دینے کی صلاحیت میں روایتی ہائیڈروجیل کے مقابلے میں تقریباً 10 گنا زیادہ مؤثر ہے۔اس کامیابی کے لیے سائنس دانوں نے ہائیڈروجیل میں معمولی مقدار میں سلیکا ایروجیل کے ذرات شامل کیے، جو ہوا سے بھرے باریک راستوں کو برقرار رکھتے ہیں۔ اس منفرد ساخت کے باعث آکسیجن اور پانی کے بخارات مواد کے اندر آزادانہ طور پر حرکت کرتے رہتے ہیں، جس سے جلد خشک، ٹھنڈی اور زیادہ آرام دہ رہتی ہے۔تحقیق کے دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ نیا ہائیڈروجیل سلیکون اور پولی یوریتھین سے تیار کردہ طبی پیچز کے مقابلے میں 10 سے 100 گنا زیادہ پانی کے بخارات خارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ 10 ہزار مرتبہ کھینچے جانے کے بعد بھی اس نے اپنی تقریباً 95 فیصد ہوا گزارنے کی صلاحیت برقرار رکھی۔سائنس دانوں نے واضح کیا کہ یہ ٹیکنالوجی ابھی تحقیق کے مرحلے میں ہے اور طبی استعمال سے قبل اس کی طویل مدتی حفاظت، بڑے جانوروں پر آزمائش، جراثیم سے پاک کرنے کے طریقہ کار، صنعتی پیمانے پر تیاری، ذخیرہ کرنے کی مدت اور متعلقہ ریگولیٹری منظوری سمیت متعدد مراحل سے گزرنا باقی ہیں۔محققین نے کہاکہ مستقبل میں اس جدید ہائیڈروجیل کو جلد پر استعمال ہونے والی طبی مصنوعات کے علاوہ ٹشو انجینیئرنگ اور جسم کے اندر نصب کیے جانے والے طبی آلات میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، جہاں خلیوں تک آکسیجن کی مؤثر فراہمی ایک اہم طبی چیلنج سمجھی جاتی ہے۔مزید قومی خبریں
-
کالعدم بی ایل ایف کا خاتون کو اغوا کرکے قتل، روبینہ کے والد کا انصاف کا مطالبہ
-
کیپٹن محمد سرور شہید کا ا78 واں یومِ شہادت،مزار پرپاک فوج کے دستے کی سلامی
-
پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ،محکمہ داخلہ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا
-
ٹرانسپورٹ کمپنی نیازی ایکسپریس کی ایئرلائن بنانے کی تیاریاں
-
بھارتی فنڈنگ سے پاکستان مخالف ڈیجیٹل پروپیگنڈا نیٹ ورک بے نقاب، ڈیجیٹل مارکیٹنگ سروسز اور بوٹ فارمز کے ذریعے گمراہ کن مہم چلائی گئی، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی خصوصی گفتگو
-
رواں سال 12 اگست کو ہونے والا مکمل سورج گرہن ایک غیر معمولی فلکیاتی واقعہ قرار
-
ملک بھر کے پیٹرول پمپس کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون کا سسٹم بدستور موجود ،مزید بارش کا امکان
-
فیس بک صارفین کے لیے خوشخبری، میٹا نے مفت ویری فکیشن بیج متعارف کرا دیا
-
پنکی کیس میں پولیس حتمی چالان پیش نہ کرسکی، عدالت نے بڑا فیصلہ کرلیا
-
پنجاب میں اگر آپ کو اپنے ٹوائلٹ کیلئے موبائل ٹوائلٹ چاہیئے یا کچھ بھی چاہیئے
-
ڈیوٹی کے دوران ریلز دیکھنے پر رنگ روڈ پولیس کا پیٹرولنگ آفیسر گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.