Live Updates

ملک بھر کے پیٹرول پمپس کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

اوگرا کے تجویز کردہ موبائل فونز میں خصوصی موبائل ایپ فراہم کر دی گئی

اتوار 26 جولائی 2026 17:50

ملک بھر کے پیٹرول پمپس کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2026ء) ملک بھر کے پیٹرول پمپس کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کافیصلہ کرلیاگیا۔فلنگ اسٹیشنز پر تیل کی آمد، فروخت اور دستیاب اسٹاک کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ کے لیے اوگرا کا تجویز کردہ سمارٹ فون استعمال کرنا لازم قرار دے دیاگیا۔

(جاری ہے)

اوگرا کے تجویز کردہ موبائل فونز میں خصوصی موبائل ایپ دستیاب کی گئی ہے، فلنگ اسٹیشنزکو اوگرا کا تجویز کردہ مخصوص کمپنی کااسمارٹ فون استعمال کرنے کا پابند کردیاگیاہے،پیٹرول پمپ کے لیے دو اسمارٹ فون لازمی قرار دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ آئل مارکیٹنگ کمپنی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے میکانزم پر عمل درآمد کرانے کی پابند ہوگی،مخصوص کمپنی کے تیار کردہ سمارٹ فونز کے لئے پمپ مالکان کو 72ہزار روپے فی کس اداکرنا پڑے ہیں۔ڈیجیٹل نگرانی سے تیل کی مصنوعی قلت، ذخیرہ اندوزی، اسمگلنگ اور اسٹاک میں ہیر پھیر کی روک تھام ہوگی،مستقبل میں کسی بھی سبسڈی پروگرام کو زیادہ شفاف انداز میں چلانے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔
Live پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے متعلق تازہ ترین معلومات